لاہور ہائیکورٹ:4ہزار سے زائد پرانے ایجوکیٹرز کی برطرفیوں کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور ہائیکورٹ:4ہزار سے زائد پرانے ایجوکیٹرز کی برطرفیوں کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے4 ہزار سے زائد پرانے ایجوکیٹرز کی برطرفیوں کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز سے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس مدثر خالد عباسی نے یہ حکم توفیق الرحمن اوردیگر اساتذہ کی درخواست پر جاری کیا، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن حکومتی ایماء پرتجربہ کار اساتذہ کو نوکریوں سے برطرف کر کے نئی بھرتیاں سیاسی مفادات کے لئے کی جا رہی ہیں۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پرانے اور تجربہ کار اساتذہ کو نوکریوں پر مستقل کرنے اور بحال کرنے کا حکم دے جس پر عدالت نے پرانے ایجوکیٹرزکی برطرفیوں کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز سے جواب طلب کر لیاہے۔

ایجوکیٹرز

مزید : علاقائی