نواز شریف ملک کو انارکی کی طرف لے جا رہے ہیں‘ اسحاق خاکوانی

نواز شریف ملک کو انارکی کی طرف لے جا رہے ہیں‘ اسحاق خاکوانی

وہاڑی (بیورو رپورٹ+تحصیل رپورٹر)مرکزی رہنما پا کستان تحریک انصاف وصدر جنو بی پنجاب نوا ب اسحاق خان خاکوانی نے کہا ہے کہ نا اہل سابق وزیر اعظم نوا ز شریف ملک کو انارکی کی (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

طرف لے جا رہے ہیں تاکہ ملک میں خانہ جنگی شروع ہو اور مارشل لاء لگو ا کر ایک بار پھر مظلوم بن کر عوام کو دوبارہ بیوقوف بناسکے لیکن پا کستان تحریک انصاف اس کے تمام ہتھکنڈے نا کام بنا دے گی 2013 ؁ء کے الیکشن میں بعض قوتوں کی مد د سے دھاندلی کے ذریعے بننے والی (ن) لیگی حکومت اور حکمرانوں نے کرپشن کے تمام عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیئے ہیں اور پوری دنیا میں پا کستان کا امیج بری طرح متا ثر ہوا ہے وہ نو اب فروٹ فارم وہاڑی میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقعہ پر پی ٹی آئی اوکاڑہ کے رہنما اظہر محمود چودھری، چودھری قربان علی چوہان ، اعجازسلطان بندیشہ ، آصف خان ملیزئی ، میاں جہا نزیب دولتانہ ، ملک فاروق اعوان ، ملک ناصر اعوان ، ملک عثمان اعوان ، چودھری محمد اسلم ایڈووکیٹ ، ملک غلام حیدر لنگڑیال ، چودھری عبدالرزاق گجر ، حافظ مہر علی گجر ، رب نوا ز با نگا ایڈووکیٹ ، رائے محمد یار کھرل ایڈووکیٹ ودیگر بھی موجود تھے نو اب اسحاق خان کا کہنا تھا کہ نوا زشریف اپنی نا اہلی کے بعد اس کو شش میں ہے کہ وہ ایک بار پھر مارشل لا ء کی چھتری کا سہا را حاصل کرکے اپنے خاندان سمیت اس پر جو ریفرنسز کی تلوار لٹکی ہوئی ہے اس سے بچ سکیں لیکن اب ان کے یہ خواب پورے نہیں ہو نگے اور جیل کی ہو ا کھانا ہی پڑے گی اور ملک وقوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا پڑے گی یو سف رضا گیلانی کی نا اہلی کا حق اور سچ کی فتح قراردے کر خوشیاں منا نے والے نوا زشریف کو اپنی نااہلی کے بعد یوسف رضا گیلانی سے ہمدردی ہونے لگی ہے اور اب کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی کو نا جائز نا اہل قرار دیا گیا تھا یہ اس لیے کہہ رہا ہے تاکہ پی پی پی کی ہمدردیاں حاصل کرسکیں حا لا نکہ یوسف رضا گیلانی کے مقدمہ کے موقعہ پر نو ا ز کا لا کو ٹ پہن کر سپریم کورٹ جا یا کر تے لیکن اب جتنے مرضی پاپڑ بیل لے اب اسے سہارا دینے کیلئے کوئی بھی تیار نہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد سے جی ٹی روڈ کے راستہ لاہور آنے کا مقصد دراصل آزاد عدلیہ اور پا ک فوج کے خلاف احتجاج کر نا ہے جو سو چے سمجھے منصوبہ کے تحت کیا جا رہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہاڑی کے حلقہ این اے 168سے وہ خود الیکشن میں حصہ لیں گے اور مخالفین کو گزشتہ الیکشن کی طرح دھاندلی کے ذریعے کا میاب نہیں ہونے دیں گے آنے والا وقت پا کستان تحریک انصاف کا ہے اب باریاں لینے والوں کا وقت گزر چکا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر