پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا آج ملتان میں اجلاس ‘ بلاول بھٹو کی آمد متوقع

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا آج ملتان میں اجلاس ‘ بلاول بھٹو کی آمد متوقع

ملتان( نیوز رپورٹر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا اہم اجلاس زیر صدارت سابق گورنر مخدوم احمد محمود ہوگا ‘ اجلاس کے مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم ‘ سینئر وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

ہونگے جبکہ سید حامد سعید کاظمی ‘ سردار عبدالقیوم جتوئی سابق وزراء بھی خصوصی شرکت کرینگے ‘ پارٹی ذرائع کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی اورمخدوم احمد محمود خصوصی طیارہ پرآج صبح10 بجے ملتان پہنچیں گے اور ائیر پورٹ سے براہ راست مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو جائیں گے ۔ اس اہم اجلاس میں صوبائی ‘ ڈویژنل ‘ ضلعی تنظیموں کے صدور اور سیکرٹری جنرلز شرکت کرینگے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جنوبی پنجاب میں متوقع آمد ‘ ملکی صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل بارے مشاورت کی جائیگی ۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود ‘ سابق وفاقی وزیر عبدالقیوم خان جتوئی اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے عہدیداران خواجہ رضوان عالم ‘ نتاشہ دولتانہ ‘ شوکت بسرا ‘ عبدالقادر شاہین ملک کی موجودہ صورتحال پر آج اڑھائی بجے ملتان پریس کلب میں ایک اہم کانفرنس سے خطاب کرینگے۔

جنوبی پنجاب

مزید : ملتان صفحہ آخر