جامعہ پنجاب کے مستقل وائس چانسلر تعیناتی کی درخواست، تحریری وضاحت طلب

جامعہ پنجاب کے مستقل وائس چانسلر تعیناتی کی درخواست، تحریری وضاحت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے دائردرخواست پر پنجاب حکومت سے 17اگست کو تحریری وضاحت طلب کرلی ہے۔چیف جسٹس منصور علی شاہ نے پروفیسرڈاکٹر زید کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ پنجاب حکومت مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں کررہی ۔ پنجاب یونیورسٹی کے وکیل نے اپنے جواب میں کہا کہ درخواست گزار پروفیسرڈاکٹرزید نے وائس چانسلر کے عہدے کے لئے درخواست ہی نہیں دی جبکہ اب مستقل وائس چانسلر کے لئے پنجاب حکومت دوبارہ اخبار اشتہار جاری کرنا کا سوچ رہی ہے، متعلقہ حکام سے ہدایت لے کر جواب دیں گے ۔
وضاحت طلب

مزید :

علاقائی -