ڈپٹی کمشنر ملتان کی عدم دستیابی پر ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ملتوی

ڈپٹی کمشنر ملتان کی عدم دستیابی پر ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ملتوی

ملتان(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کی عدم (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

دستیابی کے باعث گزشتہ روز ملتوی کردیا گیا ہے جسکی نئی تاریخ16اگست2017ء مقرر کی گئی ہے،اجلاس میں40کیسوں کو سماعت کیلئے رکھا جائے گا اور ان پر مختلف فیصلے سنائے جائیں گے۔اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی عدم دستیابی کے باعث بورڈ سے وابستہ افسروں و ملازمین سمیت40کیسوں کے سائلین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔متاثرین نے مذکورہ صورتحال بارے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے مذکورہ اہم اجلاسوں میں افسران کی دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اجلاس ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر