ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کے مرتکب وکلاء کیخلاف کارروائی کی سفارش

ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کے مرتکب وکلاء کیخلاف کارروائی کی سفارش

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان بار کونسل نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا، وائس چیئرمین احسن بھون نے پنجاب بار کونسل کو ذمہ دار وکلا ء کے خلاف کاروائی کی سفارش کردی۔ملتان بینچ میں ججز سے بدتمیزی کرنے پر 2وکلا ء کوچیف جسٹس نے شوکاز نوٹسز جاری کئے تو وکلا ء کی بڑی تعداد نے 2 اگست کو چیف جسٹس کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی جس کا پاکستان بار کونسل نے نوٹس لیا ہے، وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل احسن بھون نے وکلا ء پور زور دیا ہے کہ بار اور بنچ کا تقدس محلوظ خاطر رکھا جائے۔

مزید : علاقائی