توہین عدالت کی درخواست ، آئی جی پنجاب سے جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست ، آئی جی پنجاب سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پولیس عارف نواز سے چار ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس مدثر خالد عباسی نے سب انسپکٹر شبیر حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسے کوئی نوٹس دیئے بغیر محکمے سے برطرف کر دیا گیا، برطرفی کے خلاف اپیل دائر کی گئی اور عدالت نے حکم دیا کہ برطرفی کے خلاف اپیل پر فیصلہ کیا جائے لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود برطرفی کیخلاف اپیل پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا۔

فیصلہ درخواست

مزید : علاقائی