دہشتگردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی:اقبال جھگڑا

دہشتگردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی:اقبال جھگڑا

پشاور(این این آئی)گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا نے بدھ کے روز تیمر گرہ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارتعزیت اور متاثرہ خاندانوں کیساتھ گہری ہمدردی ظاہرکی ہے۔ گورنرنے آپریشن کے دوران شہید ہو نیوالے میجر، دو حوالدار اور سپاہی کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکرتے ہوئے کہا پوری قوم کو ملکی امن واستحکام کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخرہے اوردہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی ۔ گورنرنے غمزدہ خاندانوں کویہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے بھی دعا کی ۔

مزید : علاقائی