کسٹم انٹی سمگلنگ ملتان کی ٹیم نے غازی گھاٹ کے قریب ایرانی ڈیزل سے لوڈ ٹینکر تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردیں

کسٹم انٹی سمگلنگ ملتان کی ٹیم نے غازی گھاٹ کے قریب ایرانی ڈیزل سے لوڈ ٹینکر ...

ملتان(نیوز رپورٹر) کسٹم انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان کی ٹیم نے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کارروائی کرتے ہوئے غازی گھاٹ کے قریب ملتان، ڈیرہ غازیخان روڈ پر مبینہ طور پر ایرانی ڈیزل سے لوڈ ٹینکر تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کسٹم ذرائع کیمطابق کلکٹر کسٹم سعود عمران احمد کی ہدایت پر انٹی سمگلنگ یونٹ کے انچارج رانا مجتبیٰ نون اور ڈیرہ غازیخان یونٹ کے سٹاف نے ڈیزل سے لوڈ ٹینکر کو تحویل میں لے کر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے تحویل میں لیے گئے ڈیزل کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جار رہی ہے۔

ایرانی ڈیزل

مزید : ملتان صفحہ آخر