بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے ساڑھے چار کروڑ روپے سے مزید 6بسیں خریدنے کافیصلہ کر لیا

بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے ساڑھے چار کروڑ روپے سے مزید 6بسیں خریدنے ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے ساڑھے چار کروڑ روپے سے مزید 6بسیں خریدنے کافیصلہ کیا ہے۔ معلوم (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ہوا ہے کہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے طلبا کی سہولت کیلئے مزید بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹی کے پاس پہلے سے 39بسیں ہیں جبکہ ابھی بھی 7بسیں کرائے پر لیکر کام چلایا جارہا ہے تاہم نئی بسیں خریدنے کے بعد کرائے کی بسوں سے جان چھوٹ جائے گی جس سے سالانہ لاکھوں روپے بچت ہوگی ۔ اس بارے میں ٹرانسپورٹ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ناظم لابر نے بتایا کہ بسوں کے لئے فنڈز بجٹ میں منظور ہوگئے ہیں وائس چانسلر کی واپسی کے ساتھ ہی بسوں کا آرڈر دے دیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر