عید قربان کی آمد ‘ فلاحی و مذہبی تنظیموں کی کھالیں اکٹھی کرنیکی تیاریاں مکمل

عید قربان کی آمد ‘ فلاحی و مذہبی تنظیموں کی کھالیں اکٹھی کرنیکی تیاریاں مکمل

ملتان (سٹی رپورٹر)فلاحی و دینی تنظیموں اور مدارس نے عید الاضحی کے قریب ا?تے ہیں قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں، شہر بھر میں ٹیمیں تشکیل دینے کے علاوہ گھر گھر مہم بھی شروع کر دی گئی۔ فلاحی اداروں، مدارس اور تنظیموں کی جانب سے قربانی کی کھالیں اکٹھی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کرنے کے لئے پمفلٹ بھی چھپوائے گئے ہیں جو جگہ جگہ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے نئی پابندیوں پر بھی غور و خوض کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی مہم کو این او سی سے مشروط کیا گی تھا جس کے تحت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے باقاعدہ درخواستیں وصول کی گئی تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر