ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیلاب کی کوئی صورتحال متوقع نہیں‘ سیکرٹری انہار

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیلاب کی کوئی صورتحال متوقع نہیں‘ سیکرٹری انہار

ملتان ( سپیشل رپورٹر)سیکریٹری انہار پنجاب کیپٹن (ر ) اسداللہ خان نے کہا ہے کہ ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں ممکنہ سیلاب (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کی کوئی صورتحال متوقع نہیں ہے تاہم محکمہ انہار سیلاب سے نپٹنے کے لئے الرٹ ہیں خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ جنو بی پنجاب کے ہنگامی دورہ کے دوران ہیڈ تونسہ بیراج کا جائزہ لینے کے موقع پر کیاسیکریٹری انہار پنجاب اسداللہ خان نے مزید کہا کہ نہروں کے پشتے مضبوط ہیں اور بندوں پر بھی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ کاشتکاروں اور مقامی لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے انہار افسران کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کا شتکاروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بھی اقدامات کریں اور پانی چوروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے اور ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کاشتکاروں کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر