جامعہ زکریا کے ڈین شپ کیس کی سماعت مکمل

جامعہ زکریا کے ڈین شپ کیس کی سماعت مکمل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ( ایچ ای ڈی )نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈین شپ کیس کی سماعت مکمل (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے ڈائریکٹر شوکت ملک کی درخواست پر ایچ ای ڈی نے ڈین کیس میں بے ضابطگی کے الزام کی سماعت کی۔ یونیورسٹی کے طرف سے رجسٹرار ڈاکٹر مطاہر اقبال نے ریکارڈ پیش کیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر شوکت ملک کے پراجیکٹ کے ٹی اے ڈی اے کوقانونی حیثیت حاصل نہیں ، ان کی اے سی آر میں بھی ان کے پراجیکٹس کا کوئی ذکر نہیں جس کے بعد ایچ ای ڈی نے سماعت مکمل کرلی ۔یونیورسٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایچ ای ڈی نے یونیورسٹی کا موقف تسلیم کرلیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر