اینٹی کرپشن ملتان کی چک5فیض کے قبرستان سے درختوں کی کٹائی کیخلاف شکایت کی سماعت مکمل ،درخواست کارراوئی کیلئے ڈی سی کو روانہ

اینٹی کرپشن ملتان کی چک5فیض کے قبرستان سے درختوں کی کٹائی کیخلاف شکایت کی ...

ملتان( نمائندہ خصوصی) انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان کی خصوصی ٹیم نے گزشتہ روز چھاپہ مار کرپٹواری فلک شیر کو 8 ہزار روپے (بقیہ نمبر57صفحہ7پر )

رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے ۔ قبل ازیں ملتان کے رہائشی محمد رفیع نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ پٹواری فلک شیر انتقال درج کرنے کیلئے رشوت طلب کر رہا ہے جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان ریجن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خانیوال کو کاروائی کاحکم دیا جنہوں نے مقامی مجسٹریٹ کی قیادت میں چھاپہ مار کرپٹواری فلک شیر کو 8 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔ ملزمان کو آج ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔ دریں اثناء مظہر خان کی درخواست پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان آصف نے مقامی مجسٹریٹ کی قیادت رجسٹری برانچ باغ لانگے خان میں چھاپہ مار کر ہیڈ کلرک بلال بھٹی کو 10 ہزار سٹے کلرک 1 ہزار جونیئر کلرک افضل شیخ کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ‘ تینوں ملزموں سے رشوت میں لی گئی رقم برآمد کر کے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔ تینوں اہلکاروں کو ریمانڈ کے حصول کیلئے آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر