سب رجسٹرار جام پور،رجسٹری محرر اور سابق پٹواری نے ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی ہتھیالی ہے،محمد عارف

سب رجسٹرار جام پور،رجسٹری محرر اور سابق پٹواری نے ملی بھگت سے کروڑوں روپے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) داجل کے رہائشی محمد عارف نے کہا ہے کہ سب رجسٹرار جام پور محمد اقبال خان، رجسٹری محرر محمد ثقلین اور (بقیہ نمبر58صفحہ7پر )
سابق پٹواری افتخار قریشی نے عابد قریشی، جاوید اقبال، محمد علی خان قریشی، محمد ظفر اور خلیل احمد کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی ہتھیا لی گئی ہے جعلی رجسٹری تیار کرکے 80مرلہ قیمتی پر قبضہ کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا چند روز قبل ملزمان نے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں لیکن پولیس کے آنے پر ملزمان ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ملزمان کیخلاف کارروائی کا حکم جاری کریں۔