ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کیطرف سے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال نویں روز بھی جاری

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کیطرف سے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال نویں روز بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کی سرکاری ہسپتالوں میں نویں روز بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا ہے اور آؤٹ ڈور بند رکھے گئے ہیں۔وائی ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر حسن چاون اور صدر ڈاکٹر فیصل عزیز کی قیادت میں نشتر ہسپتال آؤٹ ڈور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا (بقیہ نمبر54صفحہ7پر )
ہے۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بلائی گئی پولیس آؤٹ ڈور میں مریضوں کے بیٹھنے والے بنچوں پر آرام کرتے ہوئے نظر آتے رہے ہیں۔سرجری،آئی آر،ای این ڈی،گائنی آؤٹ ڈور کو بند کر رکھا گیا ہے۔میڈیکل آفیسرز آپس میں بیٹھ کر خوش گپیاں کرتے رہے۔تاہم ان ڈور وارڈز میں کام جاری رکھا گیا،سینئر ڈاکٹرز،پی جی آرز مریضوں کا چیک اپ کرتے رہے۔علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور مہنگے داموں علاج نجی ہسپتالوں سے کراتے رہے ہیں جبکہ وائی ڈی اے کے عہدیداروں نے آج بھی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔