سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے میپکو میں ہائی ٹینشن فیڈز کے 68 منصوبے مکمل

سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے میپکو میں ہائی ٹینشن فیڈز کے 68 منصوبے مکمل

ملتان(پ۔ر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) نے صارفین کوبہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور سسٹم اپ گریڈیشن کے لئے ہائی ٹینشن(ایچ ٹی) فیڈرز کے68منصوبے مکمل کئے ہیں۔جنرل منیجرآپریشن میپکو انجینئر سرفرازاحمد ہراج نے بتایاکہ رواں مالی سال2016-17 ؁ء کے دوران(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

مکمل ہونے والے ہائی ٹینشن فیڈرزکے منصوبوں پرایک ارب14کروڑ29لاکھ36ہزارروپے سے زائد لاگت آئی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین کی ہدایات پر فیڈرز کی بائفرکیشن، اپ گریڈیشن اور مرمتی کام سے کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوگیاہے اور موسم گرما میں صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔یکم جولائی2016 ؁ء تا30جون2017 ؁ء کے درمیانی عرصہ میں ملتان سرکل کے 11KVفاروق پورہ فیڈر ایک کروڑ 12 لاکھ 21ہزارروپے،11KVالکرم کریم فیڈر 2کروڑ 15 لاکھ33 ہزار روپے، 11KVغازی پور(شجاع آباد)فیڈر کی تکمیل پر3کروڑ 31 لاکھ69ہزارروپے،11KVمنظور آباد،حافظ جمال اور دہلی گیٹ فیڈرز پر 38لاکھ84 ہزار روپے، 11KV انصار کالونی فیڈر پر42لاکھ35ہزار روپے،11KVسبزہ زار، شالیمار اور وینس فیڈرز کی خان ویلج تک تکمیل پر ایک کروڑ25لاکھ66ہزار روپے، 11KVپرانا شجاع آبادروڈفیڈر پر 35لاکھ41ہزارروپے، 11KVشاہ رکن عالم فیڈرپر 97لاکھ46ہزارروپے، 11KVگارڈن ٹاؤن اینڈ خیرپوربھٹہ فیڈرز پر 3کروڑ 54لاکھ 27ہزارروپے، 11KV علی پورفیڈر کی تکمیل پر4 کروڑ 31 لاکھ 13 ہزارروپے،11KVاقبال نگر فیڈر پر 25لاکھ 84ہزارروپے،خانیوال سرکل کے 11KVحماد بنگلو فیڈرپر33لاکھ62 ہزارروپے ،11KVسٹیIIIفیڈر کی تکمیل پر 2 کروڑ 11 لاکھ54ہزارروپے اور11KVکسروان فیڈر پر2کروڑ 76 لاکھ 59 ہزار روپے، ڈی جی خان سرکل کے 11KVجپسم فیڈر پر 2کروڑ9لاکھ13ہزارروپے،11KVکوئٹہ روڈ فیڈر پر 2کروڑ23لاکھ27ہزارروپے، 11KV خیابان سرور فیڈر پرایک کروڑ 94 لاکھ روپے ،11KVکوٹ چھٹہ فیڈر کی تکمیل پر70کروڑ 75 لاکھ روپے، 11KVسٹی راجن پورفیڈر پر48لاکھ98ہزارروپے ،11KVبخارہ فیڈر کی تکمیل پر 2کروڑ 30لاکھ88 ہزارروپے،11KVسٹی کروڑفیڈر پر 81لاکھ53ہزارروپے، 11KVکوٹ ہیبت فیڈر پر 2کروڑ17 لاکھ 68ہزار روپے، 11KVکالج روڈ IIفیڈر پر ایک کروڑ86لاکھ47ہزارروپے، 11KVپیر جگی، انڈس اینڈ جمن شاہ فیڈرز پرایک کروڑ33لاکھ 38ہزارروپے، 11KVبستی جام اینڈ جھوک اترافیڈرز پر 81لاکھ 66 ہزار روپے، ساہیوال سرکل کے 11KVقطب شہانہ فیڈر پر 2کروڑ61لاکھ39ہزارروپے ، 11KVموج دریافیڈر پر ایک کروڑ48 لاکھ86 ہزار روپے، 11KVباباعبدالکریم فیڈر پر ایک کروڑ76لاکھ38ہزار روپے، 11KVقبولہ فیڈر پر 3کروڑ49لاکھ62ہزارروپے، 11KVچک 85/6-Rفیڈر پر ایک کروڑ17 لاکھ86 ہزارروپے، 11KV محمد نگر اینڈ جمن شاہ فیڈرزپر3 کروڑ 8لاکھ 87ہزار روپے،11KVشادمان فیڈر پر89لاکھ 87ہزارروپے،11KV پاکپتن روڈفیڈر پر ایک کروڑ9 لاکھ55 ہزار روپے، 11KVمرشد آبادفیڈر پر 2کروڑ 11لاکھ 46 ہزار روپے ،11KVسول ہسپتال فیڈر پر6لاکھ78 ہزار روپے، 11KV چک81/5-R فیڈر پر98 لاکھ 69 ہزار روپے، بہاولنگر سرکل کے 11KVکچھی والا اور یتیم والافیڈرز پر 3کروڑ 24 لاکھ 89 ہزارروپے، 11KVچولستان فیڈر پر ایک کروڑ82 لاکھ 99 ہزارروپے، 11KVڈونگہ بونگہ اینڈ کھاتاں فیڈرز پر کروڑ83 لاکھ87ہزارروپے، 11KVکینال فیڈر پر ایک کروڑ26لاکھ 17ہزار روپے، 11KVایم سی ڈی ۔IIفیڈر پر 18لاکھ 21 ہزار روپے، 11KVفقیروالی فیڈر پر ایک کروڑ37لاکھ10ہزارروپے، 11KVسٹی فقیروالی فیڈر پر 96لاکھ67ہزارروپے اور 11KVسٹیIIبخشن خان فیڈر پر 35لاکھ روپے، 11KVپُل مراد اینڈ کالج روڈ فیڈرز پر 10لاکھ55ہزارروپے، رحیم یار خان سرکل کے 11KVعلامہ اقبال فیڈر پر 2کروڑ 34لاکھ85ہزارروپے، 11KVجناح ٹاؤن فیڈر پر 2کروڑ 27 لاکھ 49 ہزارروپے، 11KVجناح فیڈر پر ایک کروڑ46لاکھ42ہزارروپے، 11KVکوٹ سبزل /ماچھی گوٹھ اینڈسنجرپور فیڈرز پر 2کروڑ 18 لاکھ 12 ہزارر وپے، 11KV رحیم آبادفیڈر (صادق آباد)کی تکمیل پر82لاکھ45ہزارروپے،11KVڈاہراں والا فیڈر کی 66KV سے 132KV ڈاہراں والاگرڈاسٹیشن پر منتقلی پر15 لاکھ18 ہزار روپے، 11KV فورٹ عباس فیڈر کی منتقلی پر3لاکھ روپے،11KVسیٹلائٹ ٹاؤن فیڈر پر78لاکھ45 ہزار روپے،11KVجناح فیڈر پر 2کروڑ 72 لاکھ 57 ہزار روپے،مظفرگڑھ سرکل کے 11KVآؤٹ گوئنگ فیڈرز پر47لاکھ35ہزارروپے، 11KVجھگی والا، رام پور، سیٹھاری اور جتوئی فیڈرز پر ایک کروڑ46لاکھ 98 ہزار روپے، 11KVسٹی IIفیڈر لیہ پر ایک کروڑ13لاکھ64ہزارروپے،11KVخیرپورسادات فیڈر پر3کروڑ 97لاکھ 12 ہزار روپے،بہاولپور سرکل کے11KVستلج فیڈر پر 93لاکھ95ہزارروپے، 11KVکڈوالا فیڈر پر 3کروڑ29لاکھ46ہزارروپے،11KVآدم واہن فیڈر پر 2کروڑ26لاکھ69 ہزار روپے،11KVٹیل والا فیڈر پر 3 کروڑ 96لاکھ13 ہزار روپے ، 11KVنوری لعل فیڈر پر ایک کروڑ10 لاکھ83ہزارروپے،11KVہیڈ راجکاں فیڈر پر3کروڑ 9لاکھ 15ہزار روپے، 11KV راجہ پور فیڈر (لودھراں) پر3 کروڑ 49 لاکھ 62 ہزارروپے،11KVقائم پور اور شیخ واہن فیڈرز پر50لاکھ77ہزارروپے،وہاڑی سرکل کے زیر انتظام 11KV راوانی فیڈر 84 لاکھ روپے ،11KVدانا ابراہیم فیڈر پر 3 کروڑ66 لاکھ59 ہزار روپے اور 11KVسٹیIIفیڈر کی تکمیل پر ایک کروڑ13 لاکھ 81 ہزارروپے سے زائد لاگت آئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر