میپکو ریجن کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ‘ وولٹیج کم ‘ ٹرپنگ سے صارفین عاجز

میپکو ریجن کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ‘ وولٹیج کم ‘ ٹرپنگ سے صارفین عاجز

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت میپکو ریجن میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا گیا ۔وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ بھی جاری ہے ۔صارفین عاجز آگئے ۔ تفصیل کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

کمپنی کے زیرانتظام علاقوں میں بجلی شیڈول سے زائدبند کی جا رہی ہے ۔ جنوبی پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں بجلی کا بدترین بحران پیدا ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر پانی وبجلی عابد شیر علی ملتان کو 2مرتبہ لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کا اعلان کرچکے ہیں مگر اس پر عملدرآمد نہیں کرا سکے۔ چند روز بعد ہی دوبارہ طویل لوڈشیڈنگ شروع کر دی جاتی ہے ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ نصف کرنے کااعلان کیا مگر عملدرآمدنہ ہو سکا ۔ فیڈر اورلائنوں کی مرمت و بحالی کے نام کئی کئی گھنٹے بجلی بند کرنے کے بعد معمول کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ صبح سویرے بھی اب مختلف علاقوں میں مسلسل 3‘3گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر پانی وبجلی عابد شیر علی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور صارفین کو غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر