بارشیں تھم گئیں‘ دریا معمول پر آنا شروع ‘ کالا باغ چشمہ ‘ تونسہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

بارشیں تھم گئیں‘ دریا معمول پر آنا شروع ‘ کالا باغ چشمہ ‘ تونسہ بیراج کے ...

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) بارشیں تھم گئیں،بپھرتے دریا بھی معمول (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

پر آنا شروع ہو گئے،دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں کمی واقع ہو گئی،کالا باغ،چشمہ اور تونسہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب،اس بارے تفصیل کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ تھم جانے سے ملک بھر کے بپھرتے دریا بھی معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں،دریائے سندھ میں ساڑھے4لاکھ کا بڑاسیلابی ریلا اپنی آخری منزل پر پہنچ گیا،تازہ ترین صورت حال کے مطابق ملک کے سب سے بڑے دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،کالا باغ ے مقام پر اپ سٹریم کی طرف 3لاکھ 21ہزار890کیوسک اور ڈاؤن سٹریم کی طرف 3لاکھ13ہزار870کیوسک جبکہ چشمہ بیراج کے مقام پر2لاکھ99ہزار926کیوسک پانی اور ڈاؤن سٹریم کی طرف2لاکھ90ہزار604کیوسک پانی کا بہاؤ ہے جبکہ ملک کے سب سے بڑے تونسہ بیراج کے مقام پراپ سٹریم کی طرف پانی کا بہاؤ3 لاکھ10ہزار19کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے اور ڈاؤن سٹریم کی طرف صوبہ سندھ کی جانب2لاکھ90ہزار19کیوسک پانی چھوڑا جا رہاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر