نواز شریف نے روانگی سے قبل ریلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا

نواز شریف نے روانگی سے قبل ریلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا ...

اسلام آباد(اے این این)نواز شریف نے روانگی سے قبل ریلی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا۔بدھ کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے شیڈول کے مطابق 9بجے پنجاب ہاؤس سے ریلی کی شکل میں لاہور کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے ریلی روکنے کے حوالے سے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کیا۔یہ درخواستیں عثمان سعید بسرا اور پروفیسر وحید کمال کی جانب سے دائر کی گئی تھیں جن میں نواز شریف کی ریلی روکنے کی استدعا کی گئی تھی اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔بدھ کو ہائی کورٹ نے فیصلہ جاری کیا اور دونوں درخواستیں خار ج کر دیں۔نواز شریف کو جب عدالتی فیصلے سے آگاہ کیا گیا تو اس کے بعد انہوں نے اپنے سفر کا آغاز کیا۔

مزید : صفحہ اول