کابینہ ارکان کی موجودگی میں وزیر اعظم شاہد خاقان نے نواز شریف کو گلے لگا کر رخصت کیا

کابینہ ارکان کی موجودگی میں وزیر اعظم شاہد خاقان نے نواز شریف کو گلے لگا کر ...

اسلام آباد(اے این این)سابق وزیراعظم نواز شریف کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے الوداع کیا۔بدھ کو نوا ز شریف کی رخصتی سے قبل شاہد خاقان عباسی ،وفاقی کابینہ کے ارکان اور پارلیمنٹ کے ممبران کی بڑی تعداد پنجاب ہاؤس پہنچی۔اس موقع پر نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سکیورٹی سے متعلق اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو گلے لگا کر رخصت کیااور خود وزیراعظم ہاؤس روانہ ہو گئے۔

گلے لگا کر رخصت کیا

مزید : صفحہ اول