نواز شریف کی روانگی کے وقت چودھری نثار موجود نہیں تھے

نواز شریف کی روانگی کے وقت چودھری نثار موجود نہیں تھے

اسلام آباد(اے این این)نواز شریف کی پنجاب ہاؤس سے رخصتی،چوہدری نثار موجود نہیں تھے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور رخصتی کے توقع پر توقع کی جارہی تھی کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ان کی گاڑی ڈرائیو کریں گے تاہم وہ پنجاب ہاؤس نہیں گئے۔جس پر مختلف قسم کی چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں۔نواز شریف کی رخصتی کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،اسحاق ڈار،خواجہ سعد رفیق،انوشے رحمان،مریم اورنگزیب،طلال چوہدری،اور پرویز رشید موجود تھے۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر بھی موجود تھے۔رخصتی کے وقت خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید سابق وزیراعظم کے ساتھ گاڑی میں سوار ہوئے۔

مزید : صفحہ اول