حریفوں نے سویا جن جگا دیا

حریفوں نے سویا جن جگا دیا
 حریفوں نے سویا جن جگا دیا

  

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حریفوں نے نواز شریف کی صورت میں سویا ہوا جن جگا دیا ہے اور اب ان کے سیاسی تابوت ہی نکلیں گے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف منتخب وزیر اعظم تھے لیکن ان کو سازشوں کے تحت راستہ سے ہٹایا گیا اور اب یہ سازشیں حریفوں ہی کے لئے سیاسی موت ثابت ہوں گی ۔ احسن اقبال نے ایک سوال پر کہا کہ سرکاری پروٹوکول نواز شریف کے لئے نہیں بلکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے لئے تھا وہ نوازشریف سے ملنے آئے تھے لہذا وزیر اعظم کے پروٹوکول کو نواز شریف سے نہ جوڑا جائے ۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول