نوازشریف خود بھی کنٹینر پر سوارہو گئے

نوازشریف خود بھی کنٹینر پر سوارہو گئے
 نوازشریف خود بھی کنٹینر پر سوارہو گئے

  

دبئی (اے این این)جنرل (ر)پرویز مشرف نے نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور کا سفر شروع ہوتے ہی 12 اگست کو پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز مشرف نے نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور سفر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آج خود کنٹینر پر ہیں اور یہ کنٹینر، کنٹینر کرتے آپ ہی کنٹینر ہو گئے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر 12 اگست کو پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے جلسہ سے خطاب کریں گے۔

پرویز مشرف

مزید : صفحہ اول