نواشریف سیاسی طور پرحواس باختہ ہوچکے ہیں

نواشریف سیاسی طور پرحواس باختہ ہوچکے ہیں
نواشریف سیاسی طور پرحواس باختہ ہوچکے ہیں

  

راولپنڈ ی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نواشریف اس وقت سیاسی طور پرحواس باختہ ہوچکے ہیں،اگر کسی بھی جگہ خونی تصادم ہوا تو میاں صاحب اس کے ذمہ دار ہوں گے۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام’’دی رپورٹرز ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ نوازشریف سیاسی موت کو دعوت دے رہے ہیں اوروہ اپنی سیاست کی آخری گولی بھی چلاچکے ہیں،اس ملک کی بد قسمتی ہے کہ اسے اچھا لیڈر نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا شو فلاپ ہوگیا ہے اورریلی سے لو گ واپس جا رہے ہیں،13اگست کو ہزاروں کی تعداد میں لوگ نکال کردکھاوں گاکہ عوام کا سمندر کس کو کہتے ہیں

مزید : صفحہ اول