نواز شریف بتائیں کس کیخلاف ریلی نکال رہے ہیں

نواز شریف بتائیں کس کیخلاف ریلی نکال رہے ہیں
 نواز شریف بتائیں کس کیخلاف ریلی نکال رہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے (ن) لیگی ریلی کو پاناما کیس پر عدالت عظمی کا فیصلہ ماننے سے انکار اور سیاسی شو قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ماضی میں بے نظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف ریلی نکالی لیکن نواز شریف کس کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں وہ عوام کو یہ بتانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔ دراصل پانامہ کیس کی جے آئی ٹی نے نواز شریف کی توقعات کے مطابق کامنہیں کیا تو وہ سیخ پا ہو گئے اور اب عدالت عظمی سے نااہل ہو جانے کے بعد وہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ میاں صاحب نے کہا تھا کہ عدالت عظمی کا فیصلہ من و عن قبول کروں گا افسوس کہ وہ اپنے وعدے سے مکر گئے ۔ تحریک انصاف کے راہنما نے کہا کہ ریلی اور جلوس نکالنا مسلم لیگ (ن) کا حق ہے لیکن بہتر ہوتا کہ وہ عدالت عظمی کا فیصلہ تسلیم کر لیتے کیونکہ ماضی مین ملک اور جمہوریت کی خاطر کڑوے فیصلے قبول کئے گئے، میاں صاحب کو ریلی نکالنے کا اتنا ہی شوق ہے تو پھر اخلاقی طور پرسرکاری وسائل استعمال نہیں کرنے چاہئے تھے ۔
شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -