سکیورٹی اسرائیلی کتوں کے سپرد

سکیورٹی اسرائیلی کتوں کے سپرد
 سکیورٹی اسرائیلی کتوں کے سپرد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی(آن لائن) بھا رتی وزیراعظم نریندر مودی کی سکیورٹی میں اضافہ کیلئے ہندوستان نے اسرائیل سے گھات لگاکر حملہ کرنیوالے کتوں کی مدد حاصل کر لی ۔ٹیلیگراف انڈیا کے مطا بق دیگر اہم شخصیتوں کی سکیورٹی میں بھی ان کتوں کو شامل کیاجائے گا۔اگلے ایک سال میں یروشلم سے درجنوں تربیت یافتہ ’’ بم کا سونگھ کا پتہ لگانے اور گھات لگاکر حملہ کرنیوالے کتوں‘‘ کو درآمد کیاجائے گا۔د ی ٹیلیگراف نے سکیورٹی تنصیبات کے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ ’’ مذکورہ کتوں کو ایس پی جی میں شامل کیاجائے گا‘جوتمام حفاظتی امور میں ماہر بتائے جارہے ہیں‘‘۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی سکیورٹی کا حصہ رہے مذکورہ کتوں کو ’’ بڑھتے الرٹ کے پیش نظر وزیراعظم کی سیکورٹی میں اضافہ کے لئے شامل کیاجارہا ہے۔ مذکورہ کتے لیبراڈورس،جرمن شیفرڈ، بلجن ملینوس نسل ہے جو کم یاب بھی اور جو جوابی کاروائی میں بھی کافی ماہر ہیں۔آفیسر نے کہاکہ کتے کا خرچ کاانکشاف نہیں ہوا ہے تاہم مقامی اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فی کتے تربیت کیلئے دس ہزار ڈالر کا خرچ ہوتا ہے۔

مودی کی سکیورٹی

مزید : صفحہ اول