بھارت بزور طاقت تحریک آزادی دبا نہیں سکتا ،حق کود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے :آصف زرداری

بھارت بزور طاقت تحریک آزادی دبا نہیں سکتا ،حق کود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے ...

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں )سابق صدر مملکت اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہاہے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خوداردادیت دیاجائے ، قابض بھارتی افوج طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے حق خوداردیت کی تحریک کو دبانے میں ناکام ہوچکاہے ۔ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے جبروتشدد کورکوانے میں اپنا کردا رادا کرے ۔ گز شتہ روزپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیرچودھری پرویز اشرف سے گفتگومیں انہوں نے نئی تنظیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا آپ لوگ پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں، اورسیز کشمیریوں کو منظم کریں، برطانیہ ، یورپ ، سعودی عرب، دبئی میں تنظیم سازی کو مکمل کیاجائے ، تاکہ 18 ء کے عا م انتخابات میں تاریخ سازکامیابی حاصل کی جاسکے ، انہوں نے کہا بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہر قسم کے جبروتشدد کے باجود تحریک آزادی کودبانے میں ناکام ہوچکی ہے ، بھارتی افواج دنیاکے خطرناک ترین ہتھیار استعمال کررہی ہے ۔ حر یت رہنماؤں کو گرفتار کرکے ان پر تشدد اور پوری وادی میں کرفیو کانافذ کرکے کریک ڈاؤن کے ذریعے نوجوانوں کو گرفتار اوران کو ٹارچر سیلوں میں لے جاکر تشدد کیاجارہاہے۔ سکولوں اور کالجوں کے طلبہ وطالبات کو بھی معاف نہیں کیاجارہا ۔ اقوام عالم اور خاص کر کے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ان کا نوٹس لیں اور ایک فیکٹ فائیڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھجوایاجائے ۔ پیپلزپارٹی کشمیریوں کی آزادی کی تحریک میں ان کیساتھ کندھے سے کندھاملاکر کھڑی ہے ۔ پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی۔ ہم ذوالفقار علی بھٹو شہید ، اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔ الحا ق پاکستان سے روگردانی کی باتیں کرنیوالوں کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ کشمیر پا کستا ن کی شہ رگ ہے۔ پیپلزپارٹی کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی ۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری کلچر کی بحالی کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ ملایا اور جمہوریت کو بچانے کیلئے قربانیاں دیں۔ہم آج بھی چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوری قدریں مضبوط ہوں ۔ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے تاریخ ساز قربانیاں دیں ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں۔میں نے گیارہ سال جیل کاٹی ، اورعدالتوں کے ذریعے سرخروہوئے ۔پاکستان میں مستقبل پیپلزپارٹی کاہے ۔اس موقع پر پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور بھی موجود تھیں، یہ ملاقات تقریباً دوگھنٹے تک جاری رہی ،جس میں پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی نئی تنظیم سازی کے معاملات زیر بحث آئے۔

زرداری

 

مزید : صفحہ اول