حرمین شریفین اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں:جنرل باجوہ

حرمین شریفین اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ...

راولپنڈی(اے این این ) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے حرمین شریفین اور سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کا غیرمتزلزل عزم دہراتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق آرمی چیف سے گزشتہ روزجی ایچ کیومیں سعود ی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات اعلی سطح پر ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،حرمین شریفین کا دفاع اور سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کا عزم غیرمتزلزل ہے۔ سعودی نائب وزیردفاع نے کہا کہ ان کا ملک تمام معاملات پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی کوششوں، قربانیوں اورکامیابیوں کو سراہتے ہیں۔

جنرل باجوہ

مزید : صفحہ اول