بھارتی فوج کی جاری ریاستی دہشتگردی میں آئے روز اضافہ ،مزید 3کشمیری شہید

بھارتی فوج کی جاری ریاستی دہشتگردی میں آئے روز اضافہ ،مزید 3کشمیری شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میں بھا ر تی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور روز بروز قابض افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم بڑھ رہے ہیں۔گزشتہ روز بھی ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 نوجوان شہید ہوئے اور 2 سے 3روز کے درمیان 10 نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز بھی ضلع پلواما میں قابض فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری شہید ہوگئے۔رپورٹس کے مطا بق کشمیریوں کو گلاب باغ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔واضح رہے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی میں قابض فوج کی کارروائیوں میں 33 کشمیری شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔

مزید :

صفحہ اول -