صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت،ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ ،انتخابی ٹیم منیجر کے گھر سے اہم دستاویزات برآمد

صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت،ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ ،انتخابی ٹیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تفتیش کے بارے میں ایف بی آئی نے ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے پال مینا فورٹ کے گھر چھاپہ مار پر کیس سے متعلق ضروری دستاویزات برآمد کی تھیں، امریکی میڈیا نے یہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ٹیم منیجر کی سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیشی کے ایک دن بعد 26 جولائی کو ان کے ورجینیا میں گھر پر چھاپہ مارا تھا، مسٹر مینا فورٹ نے کمیٹی کو کچھ دستاویزات فراہم کی تھیں تاہم ان کے گھر سے ان دستاویزات کی نقول کے علاوہ مزید دستاویزات بھی برآمد کی گئیں معلوم ہوا ہے اس کیس کی تفتیش پر معمور سپیشل پراسیکیوٹر جنرل رابرٹ میولر کی ہدایت پر ایف بی آئی نے یہ کارروائی کی تھی کیونکہ انہیں شبہ تھا کہ مسٹر مینا فورٹ کے پاس ایسی دستاویزات موجود ہیں جو انہوں نے سینٹ کمیٹی کو پیش نہیں کیں۔ قبل ازیں امریکی محکمہ انصاف نے خبر دی تھی ٹیم منیجر کے یو کرائن سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس پارٹنر ڈمیٹر و فرٹاش انتخابات میں روسی مداخلت کے ’’منظم جرم‘‘ میں برابر کے شر یک کار تھے، ’’این جی سی‘‘ ٹیلی ویژن کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کے پاس 115 صفحات پر مشتمل مسٹر فرٹاش کیخلاف رشوت کے مقد مے کی فائل ہے جن میں ان کے مسٹر مینا فورٹ سے مراسم کی تصدیق ہوتی ہے، دونوں نے مل کر نیویارک کے ڈریک ہوٹل کو خریدنے کی نا کام کوشش کی تھی، مسٹر فرٹاش یوکرائن کی ایک سیاسی جماعت کے اہم لیڈر ہیں جنہوں نے مسٹر مینا فورٹ کو ملازمت دی تھی، مسٹر فر ٹا ش نے امریکی سفر ولیم ٹیلر کے سامنے تسلیم کیا تھا انہوں نے روسی مداخلت کے ’’منظم جرم‘‘ کے کرتا دھرتا سیمیون موگلیوچ کی آشیرباد کیساتھ یہ کا ر و بار شروع کیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ مسٹر مینا فورٹ کے گھر علی الصبح چھاپہ مارنیوالی ٹیم کے پاس باقاعدہ سرچ وارنٹ موجود تھے، ٹیم نے جو د ستا ویزات حاصل کی تھیں ان میں جون 2016ء میں ان کی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے اور ایک روسی اٹارنی کیساتھ ملاقات کے نوٹس بھی شامل تھے جس میں مبینہ طور پر امریکی انتخابات میں مداخلت کا منصوبہ بنایا گیا تھا، اس ملاقات میں رورسی اٹارنی نے ہیلری کلنٹن کو انتخابات میں نقصان پہنچانے والی معلومات بھی فراہم کی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -