این اے 120، تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ن) کے بعدپیپلز پارٹی نے بھی خاتون امیدوار پر غور شروع کردیا

این اے 120، تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ن) کے بعدپیپلز پارٹی نے بھی خاتون امیدوار ...

لاہور (دیبا مرزا) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک خاتون ڈاکٹر یاسمین راشد کو امیدوار بنانے اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے بھی اس حلقہ میں ایک خاتون بیگم کلثوم نواز کو ممکنہ طور پر امیدوار بنانے کی اطلاعات پر اب پیپلز پارٹی نے بھی اس حلقہ سے کسی خاتون کو امیدوار بنانے پر غور شروع کردیا ہے اور پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ثمینہ خالد گھرکی کا نام زیر غور ہے ۔ اگر ن لیگ کی طرف سے کلثوم نواز کو امیدوا ر فائنل کیا جاتا ہے تو پھر پیپلز پارٹی بھی ثمینہ گھرکی کو اپنا امیدوار نامزد کر سکتی ہے۔

خاتون امیدوار

مزید : صفحہ اول