نواز شریف ،اسحق ڈاراور اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کے حکم سے نااہل قرار دیئے جانیوالے وزیر اعظم نواز شریف انکے اہل خانہ اور وزیر خزانہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی ۔تفصیلات کے مطابق مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ کی جانب سے نااہل وزیر اعظم ، وزیر خزانہ، حسن نواز، حسین نواز، مریم نوازاور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی جس میں تھانہ سیکٹریٹ میں درج مقدمے سمیت سپریم کوٹ کے فیصلے کے بعد منی ٹریل ثابت ہونے کے بعد ملک سے فرار ہونے کے خدشات کے پیشے نظر اسلام آباد ہائی کورٹ سے مذکورہ شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی تھی جس پر عدالت عالیہ نے گزشتہ روز محفوظ کیے جانے والا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دی کر کیس نمٹادیا۔