ڈولفن فورس 18اگست سے فعال ہوجائیگی: آر پی او ملتان

ڈولفن فورس 18اگست سے فعال ہوجائیگی: آر پی او ملتان

ملتان(شیخ ارسلان سے) ملتان میں ڈولفن فورس 18اگست سے فعال ہوجائیگی۔(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ٹریفک آگاہی مہم کے ثمرات شہریوں تک پہنچ رہے ہیں ،گزشتہ سال کی نسبت رواں سال حادثات میں نمایا ں کمی واقع ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے "پاکستان "سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملتان میں پولیس خدمت مرکز کے کامیاب انعقاد کے بعد لودھراں میں بھی اس منصوبے آغاز کردیا گیا ہے ۔ جو کہ کچھ دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔اس کے بعد خانیوال اور وہاڑی میں بھی خدمت مرکز بنائے جائیں گے۔جہاں ایک چھت کے نیچے شہریوں کو سہولیات میسر ہونگی۔ایک سوال کے جواب میں آر پی او ملتان کا کہنا تھا کہ شاہ شمس پارک کے قریب حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی مختص کی گئی ہے جہاں ملتان سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیا جا رہا ہے۔اسی جگہ ڈولفن فورس کا ہیڈ کوارٹر بھی قائم کیا جائے گا۔اسی طرح ٹریفک تھیم پارک بھی زیر تکمیل ہے۔دریں اثناء ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری سے گزشتہ روز ریجن کے ضلعی پولیس سربراہان کی کرائم میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ میں سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد سلیم چوہدری، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخانیوال جہانزیب نذیر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں اسد سرفراز خان و دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کا ایجنڈا ملتان ریجن میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔ جس کے بارے میں ضلعی پولیس سربراہان نے آر پی او کو تفصیل سے بریف کیا۔ جس پر انہوں نے ریجن میں کرائم کی کمی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ضلعی پولیس سربراہان کو یہ بھی کہاکہ اشتہاری مجرمان کو فوری گرفتار کریں۔ اس کیلئے ایک مؤثر اور منظم پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ کی سختی سے ممانعت ہے جس پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے اور نہ ہی کسی دباؤ کو خاطر میں لایا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر