نواز شریف پر قوم کا چورہونے کی مہر لگ چکی ہے: مصطفیٰ کھر

نواز شریف پر قوم کا چورہونے کی مہر لگ چکی ہے: مصطفیٰ کھر

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق گورنروسابق وزیر اعلی پنجاب مرکزی رہنما تحریک(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

انصاف ملک غلام مصطفی کھر نے کہا کہ میاں نوازشریف کی آج کی ریلی پلان شدہ ھے آج پورے پنجاب کے پٹواری جمع کئے گئے ھیں جو جذبہ اور جنون تحریک انصاف کے ٹائیگرز میں نظر آتا ھے وہ کسی جماعت کے ورکروں میں نظر نہیں آتاشریف برادران اپنے سیاسی جنازے کو آخری کندھا دے رھی ھے مجھے سمجھ نہیں آتی کہ نوازشریف کس جماعت کے خلاف ریلی نکال رھے ھیں کبھی کہتے ہیں کہ ھم نے سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ مان لیا ھے کبھی کہتے ہیں ھمارے خلاف سازش ھوئی ھے او میرے بھائی آپکو پانچ ججز اور جے آئی ٹی کی مشترکہ ٹیم نے پاکستانی قوم کا مجرم ٹھہرایا ھے آپ کے اوپر پاکستانی قوم کا چور ھونے کی مہر لگ چکی ھے انہوں نے کہا کہ اب انشاء4 اللہ نیب میں آپ لوگوں کے کیس چلیں گے مزید مال برآمد ہو گااگر اسی طرح پاکستانی قوم کے مجرموں کو نکیلیں لگ جائیں تو پاکستان قرضے لینے والا نہیں قرضے دینے والا ملک ھوگا انشاء4 اللہ ایسا عمران خان کی قیادت میں ھو گا میں سیاست کو سمجھتا اور جانتا ھوں میراپچاس سالہ سیاسی تجربہ بتارھاھے کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف پورے ملک خاص طور پر صوبہ پنجاب میں کلین سویپ کرے گی اس وقت ملک بہت نازک دور سے گزر رہا ہے جیسے ملک کی پاپولیشن میں اضافہ ھوا ھے ویسے ملک میں ترقیاتی کام نہیں کئے گئے ملک میں انرجی تعلیم صحت بیروزگاری اوربدامنی بہت بڑے مسئلے ھیں بجائے ان مسائل کے توجہ دینے کہ سیاست چمکائی جارھی ھے نام نہاد سیاست دانوں نے اچھے سیاست دانوں کو بدنام کر کے رکھ دیا ہے کچھ سیاست دانوں نے سیاست کو تجارت بنا لیا ھے انہوں نے میرے پاکستان کو اتنا لوٹاھے جس کی کوئی مثال نہیں ہے میں عوام سے کہتا ہوں کہ اب وقت ھے کہ عمران خان صاحب کی قیادت میں اٹھ کھڑے ھوں اور جس جس نے ناجائز اثاثے بنائے ھیں ان سے چھین لیں تاکہ آئندہ کوئی کرپشن کرنے کی ھمت نہ کرے عوام ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنا دیں۔کیونکہ ایسے نام نہاد سیاست دانوں نے اپنے ڈیروں پر چوراورڈکیت بٹھائے ہوئے اگربڑی مچھلیوں کو پکڑ لیا جائے تو چھوٹی مچھلیاں خود بخود ٹھیک ھو جائیں گی ھم سب کو ایک ساتھ اٹھنا ھوگا اور کرپشن کیجن کوقابوکرنا ھوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر