نواز شریف جس ترقی کی بات کررہے ہیں وہ نظر کیوں نہیں آتی: جمشید دستی

نواز شریف جس ترقی کی بات کررہے ہیں وہ نظر کیوں نہیں آتی: جمشید دستی

مظفرگڑھ (نامہ نگار)پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئر مین و رکن قومی اسمبلی جمشید (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

احمد دستی ،مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محبوب اختر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف جس قسم کی آج باتیں کر رہے ہیں وہ جب پارلیمنٹ میں تھے تو اس وقت ان کو کس نے روکا تھا کہ وہ بتاتے کہ ان کی حکومت کیخلاف کون سازش کر رہا ہے اور کون ہے جو اس ملک کی ترقی کو روک رہاہے وہ یہ بھی تو بتاتے کہ ملک نے کیا ترقی کی ہے اور جو ترقی کی ہے وہ دوسروں کو کیوں نظر نہیں آتی ۔انہوں نے کہاکہ پانا مہ کے معاملے پر نواز شریف نے دو تقاریر کر دی لیکن پارلیمنٹ میں ایک بھی تقریر ایسی نہیں کی جس سے قوم کو معلوم ہوتا کہ کون سے عناصر ان کی حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں نا اہل ہوجانے کے بعد وہ جس قسم کی تقریریں کر رہے ہیں وہ سپریم کورٹ کی توہین کے ذمرے میں آتی ہیں انہوں نے کہاکہ عبوری وزیر اعظم نے جتنی بڑی کابینہ بنائی ہے وہ قومی خزانے پر بوجھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ نا اہل نواز شریف کو پنجاب حکومت سرکاری پروٹو کول دے رہی ہے کس حیثیت میں ایسا کیا جا رہا ہے ۔مہذب دنیا میں نا اہل لوگوں کی سیاست ہی ختم ہو جاتی ہے لیکن یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ۔پوری قوم اس کی مذمت کرتی ہے ۔دریں اثنا پاکستان عوامی راج نے عوامی تحریک کی قصاص تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث قاتل حکمرانوں کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر