شریف خاندان اور عمران خا ن کی سیاست ختم ہو چکی ہے: نتاشہ دولتانہ

شریف خاندان اور عمران خا ن کی سیاست ختم ہو چکی ہے: نتاشہ دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے فیصلہ ملک و قوم کو مفاد میں دیا ۔ کرپٹ(بقیہ نمبر62صفحہ7پر )
خاندان اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی نا اہل ہو ں گے، کرپٹ شریف فیملی کے نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالے جائیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے ، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتا نہ نے پیپلز پارٹی ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یٰسین خان گوگانی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کس کے خلاف لانگ مارچ کررہے ہیں،یہ تو اپوزیشن کیا کرتی ہے ان کے خلاف کون سازش کر رہا ہے نام تو بتائیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عوام کے دلوں سے نکالنا نا ممکن ہے ، شریف خاندان اور عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے ، مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے، شریف خاندان کی کرپشن ثابت ہونے اور عمران خان اخلاقی کرپشن میں ملوث ہونیکی وجہ سے سیاست سے آؤٹ ہو چکے ہیں ، 12اگست کوچنیوٹ میں بلاول بھٹو کاجلسہ تاریخی ثابت ہو گا ، بلاول بھٹو، زرداری ،پاکستان کے پسے ہوئے طبقات کی آخری امید ہیں،بھٹوز کو پاکستان کی سیاست سے نکالنا ناممکن ہے ،اس موقع پر ارسلان جہان خان گاڈی اسد اللہ بریار ، ملک عبداللہ سہنور، رائے اعجاز حسین پرہاڑ، رائے ثاقب پرہاڑ، فیصل عزیز بھٹی بھی موجود تھے۔