شریف خاندان پر اس سے پہلے برا وقت کبھی نہیں آیا: احمد محمود
بہاولپور، خانقاہ شریف، سمہ سٹہ ، نور پور رنگا(بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) شریف (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
خاندان پراس سے پہلے اتنابراوقت کبھی نہیں آیا پی پی پی آئین پاکستان کی73 کی اصل روح کی بحالی چاہتی ہے62,63 پرحکومت کیساتھ نہیں ہیں ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر وسابق گورنرمخدوم احمدمحمود نے بزرگ سیاسی رہنمامخدوم سیدذوالفقار حسین بخاری کی رہائش گاہ پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کرپشن میں بری طرح پھنس چکاہے انہوں نے کہاکہ نوازشریف کاریلی کی صورت میں ر ائیونڈ جانااحمقانہ فیصلہ ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اگراسمبلی میں62 اور63 کے خاتمہ کی قراردادتیں ہوتی توپیپلزپارٹی اس کیخلاف ووٹ دے گی یہ وقت63,62 کے خاتمہ کانہیں ہے انہوں نے عائشہ گلالئی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کوشدیدتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پارٹی ورکروں کواپنی بہن اوربیٹیوں کامقام دیناچاہیے بعدازاں انہوں نے این اے184 اورپی پی 296 اور270 کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے بندکمرے میں تبادلہ خیال بھی کیا۔ اس موقع پر سیدنسیم عباس شاہ بخاری، محمدفاروق مغل، ملک راشد چنڑ، ملک سلیم کھور، محمدعلی احسن ودیگرکارکنان بھی موجود تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی جبوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے ملک شاہ محمد چنڑ سینر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بھاولپور کے والد محترم کی وفات پر ان کی رہائش گاہ سمہ سٹہ جاکر اظہار تعزیت کی اور کہا کہ ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر پیر سید عابد حسین گیلانی ،کو ار ڈینٹر پی پی پی جنوبی پنجاب سید عرفان احمد گردیزی ،ممبر منشور کمیٹی عبد القادر شاہین ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب سلیم بھٹی ،ضلعی صدر شارخ ملک ،جنرل سیکرٹری ارشاد احمد سرویا ،سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سلیم ،نوابزدہ عاصم عباسی ،سابق جنرل سیکرٹری محمد علی احسن ،فاروق مغل تحصیل صدر رانا محمد افضل ،رانا محمد شبیر نون ،ملک بلال چنڑ ،جنرل کو نسلر ز محمد طارق ،عاف شاہد بخاری ،ملک نذر حسین بھی موجود تھے ۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدرو سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے نور پور نورنگا میں چوہدر ی لیا قت علی کی وفات پران کے ورثاٗ سے تعزیت کی اور اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار اور انڈسٹریل پارٹنر ہیں ایک کا نقصان دوسرے کا نقصان ہے ،پی پی پی نے ہی اپنے ہر دور حکومت میں اجناس کے معیاری ریٹ مقرر کیئے ہیں ،مزید انہوں نے کہا کہ گنے کا جو موجودہ ریٹ 180روپے من پیپلز پارٹی حکومت نے ہی مقرر کیا تھا جو پانچ سال بعد بھی وہی ہے اسحاق ڈار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کاشتکار اور انڈسٹریل نقصان میں ہیں ہمارے دور حکومت میں ایکسپورٹ 25بلین ڈالر تک پہنچ گئی تھی جو بجائے بڑھنے کے کم ہو کر 20بلین ڈالر پر آگئی ہے ۔صحافی کے ایک سوال پر کہ شوگر انڈسٹریز گنے کا ریٹ 180روپے سے کم کروا کے 120روپے فی من چاہتی ہے آپ چونکہ شوگر انڈسٹریز سے وابسطہ ہیں تو آپ کیا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ میں پارٹی پالیسی کے مطابق کسان کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں اس لئے گنے کا ریٹ 200روپے من مقرر کیا جائے اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ایم پی اے و ضلعی صدر بھاولپور پی پی پی شاہ رخ ملک ،رہنما پیپلز پارٹی میاں عادل عباسی ، خواجہ منیر احمد اور غلام حسین عباسی موجود تھے ۔