عمران نیازی ملک میں انتشار کو فروغ دینے پر عمل پیرا ہیں‘ سعود مجید
بہاولپور (بیورورپورٹ) سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان سینیٹر چوہدری سعود مجید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں انتشار پھیلا کر پاکستان کو درپیش مسائل کی طرف دھکیل رہے ہیں اس (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
لیے اُلٹے بیان دے کر پوری قوم کو بیوقوف بنانے پر تلے ہوئے ہیں ۔لیکن پاکستان کی غیور عوام تحریک انصاف کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی گی ۔اس لیے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی اصل اور خالص جماعت ہے جو اپنے ملک کی خاطر کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے اس لیے تحریک انصاف کے سربراہ عمران نیازی پاکستان میں انتشار کو فروغ دینے پر عمل پیرا ہیں ۔ان کا ایجنڈا ہی حکومت کو بدنام کر کے اب وزیر اعظم بننے کے عمران نیازی خواب دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوا م نے ان بہروپیوں کو جان چکی ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں بلکہ دشمن ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان غیر ملکی اقاؤں کے اشاروں پر چل رہے ہیں اور انہی کے پیروں پر عمل کر رہے ہیں انہوں نے کہا 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیت کر دوبارہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سیاست چھوڑ کر واپس کرکٹ کے گراؤنڈ سنبھالیں سیاست کرنا ان کے بس کا کام نہیں ۔
سعود مجید