رحیم یارخان‘ مارکیٹوں کی غیر قانونی نیلامی‘ چیئرمین بلدیہ کیخلاف احتجاج

رحیم یارخان‘ مارکیٹوں کی غیر قانونی نیلامی‘ چیئرمین بلدیہ کیخلاف احتجاج

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نہرکنارہ تاسٹی پل چوک ‘ پریس مارکیٹ‘ فردوس مارکیٹ‘ دھوبی گھاٹ‘جناح مارکیٹ سمیت13مارکیٹوں کے دکاندار‘ ہوٹل مالکان وریڑھی بانوں محمدشاہد‘ جاویداقبال‘ عبدالمجید‘ عدنان بھٹی‘ عبدالشکور‘ محمداقبال‘ محمداشرف ‘استادپیربخش ودیگرنے سینکڑوں کی تعداد(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

میں سٹی پل سے بلدیہ دفترچوک تک احتجاجی ریلی نکالی اس موقع پرتاجربرادری نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ چےئرمین بلدیہ میاں اعجازعامرنے ان کی مارکیٹوں پرقبضہ کی نیت سے لیگی کونسلرزاوران کے حواریوں کونوازنے کے لیے غیرقانونی نیلامی کرنے کی کوشش کی گئی جس میں دکانداروں میں سے کسی ایک کوبھی نوٹس جاری کیاگیااورنہ ہی نیلامی بارے آگاہ کیاگیا‘انہوں نے کہاکہ چےئرمین بلدیہ ‘ وائس چےئرمین بلدیہ نے شہرکی پرکشش جگہوں پرقبضے کرناوطیرہ بنالیاہے اوراپنے مخصوص کارندوں کے زریعے لوٹ مار کابازارگرم کررکھاہے‘ انہوں نے مطالبہ کیاکہ کمشنربہاولپور‘ ڈپٹی کمشنررحیم یارخان سمیت دیگراعلی حکام فوری طور پر13مارکیٹوں کی 200سے زائددکانوں کی نیلامی ختم کرتے ہوئے انہیں کاروبار کرنے کاموقع دیاجائے ‘بعدازاں ایس ایچ اوتھانہ اے ڈویژن انسپکٹرچوہدری غلام دستگیر اورچیف افسربلدیہ شوکت حیات مجوکہ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اورانہیں یقین دلاتے ہوئے اعلان کیاکہ مارکیٹوں کی دکانوں کی نیلامی ختم کردی گئی ہے اوریہی دکانداراپناکاروبار جاری رکھیں گے جس پرمظاہرین پرامن طور پرمنتشرہوگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر