باپ کی تحویل سے برآمد ہونیوالے بچے والدہ کو دینے کا حکم

باپ کی تحویل سے برآمد ہونیوالے بچے والدہ کو دینے کا حکم

ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے باپ کی تحویل سے برآمدہونے والے 2 بچے والدہ کے حوالے کرنیکاحکم دیاہے۔بچے ماں کے ساتھ جاتے دھاڑیں مارکرروتے رہے ۔ فاضل عدالت میں شاہ رکن عالم ملتان کی رہائشی رضوانہ شریف نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے شوہر صلاح الدین (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

نے اس کوتشددکانشانہ بناکراس کو گھر سے نکال دیاہے اور بچوں6سالہ حسن مجتبیٰ اور4سالہ رابعہ بتول کو زبردستی چھین کرمحبوس کرلیاہے۔اس لئے بچوں کوبرآمدکرکے اس کے حوالے کرنیکاحکم دیاجائے۔فاضل عدالت کے حکم پرپولیس نے بچوں کو ان کے والدکی تحویل سے برآمد کرکے عدالت پیش کیاتو فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سماعت کرنے کے بعدبچوں کو ان کی والدہ حوالے کرنے کاحکم دیاجس پر بچوں کوماں کے پاس بھیجاگیاتووہ دھاڑیں مار کر روناشروع ہوگئے اوروالدکے طرف لپکتے رہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر