اچھرہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی ،ڈاکو 5لاکھ نقدی اور 10موبائل فون لوٹ کر فرار

اچھرہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی ،ڈاکو 5لاکھ نقدی اور 10موبائل فون لوٹ کر فرار

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے طارق ٹریڈرزمیں گھس کر اسلحہ کے زور پر پانچ لاکھ روپے اوردس عددموبائل فون لوٹ لئے ،وحد ت کا لو نی کے علا قہ میں اخترکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ25 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ چوہنگ میں ڈاکوؤں نے ای ایم ای سوسائٹی کے رہائشی فیاض کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغما ل بنا کر 40تولے طلائی زیورات،50ہزار روپے اور دیگر سامان لوٹ لیا ، فیکٹر ی ایر یا کے علاقے میں رانا نذ یرکی فیملی کو یر غما ل5لا کھ ما لیت کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شما لی چھا ؤ نی کے علا قے میں فا روق کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر4لا کھ45ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ مز نگ کے علا قہ میں واحد کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ78ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شفیق آ با د کے علا قہ سے خا لد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ15ہز ارروپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،ہڈ یا رہ کے علا قہ میں رشید کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ52ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن، ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے نعیم سے ہزاروں روپے ،موبائل فون اور LEM-1235چھین لی، جبکہ مصطفی آ با د میں جا وید،چو ہنگ میں عثما ن،اچھرہ میں شاہزیب کی گاڑیاں اورما ڈل ٹا ؤ ن میں فیصل،شیر ا کو ٹ میں عظیم ،نو اب ٹا ؤ ن میں حید ر ،مصر ی شا ہ میں نو از ،غالب مارکیٹ، گجر پورہ میں ریاض اوریکی گیٹ میں نعیم کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی