ناقص کارکردگی ‘ 9 اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ تبدیلی کی افواہیں

ناقص کارکردگی ‘ 9 اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ تبدیلی کی افواہیں

ملتان(وقائع نگار) ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے صوبہ کے 9 مختلف اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کی تبدیلی کی افواہیں گزشتہ روز گردش کرتی رہی ہیں ‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل لاہور میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان کی سربراہی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ملتان سمیت صوبہ بھر سے سی ای اوز ہیلتھ نے شرکت کی ‘ میٹنگ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ضلع ملتان ‘ خانیوال ‘ وہاڑی ‘ چنیوٹ ‘ خوشاب ‘ ڈیرہ غازی خان ‘ مظفر گڑھ و دیگر اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کی سرزنش کی گئی ‘ اس وجہ سے ان اضلاع میں نئے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کی تعیناتی کی جا رہی ہے ۔ ملتان چلڈرن کمپلیکس کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری کو نیا سی ای او ہیلتھ تعینات کیا گیا ہے جس کی منظوری کے بعد تعیناتی کے احکامات جاری کیے جائیں گے اور اسی طرح دیگر 8 اضلاع میں بھی نئے سی ای اوز ہیلتھ تعینات کیے جا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب صوبائی صحت حکام اور ضلعی صحت حکام نے ان تمام باتوں کی تصدیق نہ کی ہے اور نہ ہی رات گئے تک کوئی نئی تبدیلی کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر