فیکٹری ایریا پولیس ملزمان کوعدالتی وقت ختم ہونے پر پیش کرنے لگی

فیکٹری ایریا پولیس ملزمان کوعدالتی وقت ختم ہونے پر پیش کرنے لگی

لاہور(نامہ نگار)فیکٹری ایریا پولیس مبینہ طور پررشوت نہ ملنے پر ملزمان کو جان بوجھ کر عدالتی وقت ختم ہونے پر پیش کرنے لگی ۔پولیس نے روڈ بلاکنگ کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان فیاض اور خلیل کو عدالتی وقت ختم ہونے پر پیش کیا،جوڈیشل مجسٹریٹ رانا شہزاد اشرف کی عدالت میں ملزمان کے وکیل چودھری مرتضی نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے جان بوجھ کر عدالتی وقت ختم ہونے پر ملزمان کو پیش کیا ہے، ملزمان کے وکیل نے مزید کہا کہ فیکٹری ایریا تھانے کااے ایس آئی شوکت تھانہ میں رشوت کا مطالبہ کرتا رہا ،انکار پر انہیں لیٹ پیش کیا ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ناکافی ثبوت کی بنیاد پرمذکورہ ملزموں کوبری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید : علاقائی