پسند کی شادی کرنیوالی بہن ، بہنوئی کو قتل، وکیل کو زخمی کرنیوالے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ملتان (خبر نگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ہائیکورٹ کے باہرپسند(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
کی شادی کرنے والی بہن اوربہنوئی کو قتل اور وکیل کوزخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ کینٹ کے مطابق سب انسپکٹرتھانہ کینٹ حیدرشفیع نے مقدمہ درج کرایاکہ وہ صبح ساڑھے 8 بجے ہائیکورٹ کے شرقی دروازے پر موجودتھاکہ اچانک 2 نوجوان اسلحہ لے کرآئے اوردروازے پر کھڑے ایک لڑکی او ر لڑکے پر فائرنگ کردی جس سے کلثوم بی بی ،رفانت علی اوروکیل ملک سہیل طاہرنیچے گرگئے بعدازاں کلثوم بی بی اوررفانت علی نشتر ہسپتال میں دم توڑگئے جبکہ وکیل ملک سہیل طاہرزخمی حالت میں ہے نیز ملزم کے ساتھی اس کے بھائی امیرحیدر،غلام اکبر،نذیراورنازک فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم فائرنگ کرنے والے ملزم ذوالقرنین کو گرفتارکرلیاگیاہے جس سے برآمدگی اورساتھی ملزموں کی گرفتاری کے لئے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈمنظورکرنے کا حکم دیاجائے۔
ریمانڈ منظور