انسپکٹرمحمد امین ایس ایچ او اچھرہ تعینات

انسپکٹرمحمد امین ایس ایچ او اچھرہ تعینات

لاہور(خبرنگار) ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈیڑھ ماہ قبل کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر برخاست ہونے کے بعد بحال ہونے والے انسپکٹر میاں محمد امین کو ایس ایچ او اچھرہ تعینات کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن نے میاں محمد امین بطور ایس ایچ او نشتر کالونی تعیناتی کے دوران کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کرنے پر انسپکٹر سے سب انسپکٹر بنایا اورساتھ ہی نوکری سے بھی فارغ کردیا تھا جو کہ چند روز قبل دوبارہ نوکری پر بحال ہوئے ہیں اور گزشتہ رات انہیں ایس ایچ او اچھرہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی