سعدیہ سہیل رانا کی جانب سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

سعدیہ سہیل رانا کی جانب سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کی طرف سے دئیے گئے بیان " قائد اعظمؒ بھی آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل ہو جاتے" کے پُرزور مذمت کرتا ہے میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی طرف یہ بیان تکرار کے ساتھ دیا جا رہا ہے جس سے ہتک کا پہلو نکلتا اور عوام میں بھی ایسے بیان پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے لہذا پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو ایسے بیانات دینے سے روکا جائے۔