تحفظ ختم نبوت کانفرنس آج جامع مسجد قباء افتخارپارک ہربنس پورہ میں ہو گی
لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل شالامار کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس آج جامع مسجد قباء افتخارپارک ہربنس پورہ لاہور میں منعقد ہوگی ۔کانفرنس کی صدارت معروف روحانی شخصیت ،مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر مولانا مفتی محمدحسن کرینگے۔
،جبکہ کانفرنس میں خصوصی خطاب جمعیۃ علماء اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمداللہ،مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عزیزالرحمن جالندھری،معروف خطیب مولانا محمدرفیق جامی آف فیصل آباد،ایم پی اے وحیدگل،مولانا نورمحمدہزاروی،مولانا عزیزالرحمن ثانی،شاعرختم نبوت سیدسلمان گیلانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر،پیررضوان نفیس،مولانا حافظ محمداشرف گجر،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا عبدالنعیم ،مولانا خالدمحمود،مولانا محمدکاشف،مولانا قاری محمدرفیق زاہد،مولانا امجد سعید،مولانا محمدقاسم گجرسمیت کئی علماء کرام خطاب کرینگے۔مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اورسکیورٹی کے اعلیٰ انتظامات کیے گئے ہیں ۔تمام مہمانان کا پرجوش استقبال کیا جائے گا۔