یوم آزادی کی 70 سالہ تقریبات کا تیسرا روز،لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت
لاہور(پ ر) پاکستا ن یوم آزادی کی 70 سالہ تقریبات کا آج تیسرا روز تھا۔ قائد اعظم لائبریری کے ملازمین اور قارئین کا جوش و جذبہ دیکھنے کے قابل تھا۔ حاضرین کی ایک بڑی تعداد شرکت کے لئے آئی تھی۔ آج قائد اعظم لائبریری ، پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن اور پنجاب پبلک لائبریری کے اشتراک سے مختلف پروگرام کئے گئے۔
جن کے مہمان خصوصی محترمہ ڈاکٹر ظہیر احمد بابر ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب تھے اور دیگر مہمانان گرامی میں رحمٰن آصف ڈپٹی ڈائریکٹر اور محترمہ سلمیٰ جبین چیف لائبریرین قائد اعظم لائبریری شامل تھے۔