نواز شریف کا اسلام آباد سے لاہور تک تاریخی استقبالیہ کیا جائے گا،عثمان شیخ

نواز شریف کا اسلام آباد سے لاہور تک تاریخی استقبالیہ کیا جائے گا،عثمان شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)بادامی با غ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹرعثمان منان شیخ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا اسلام آباد سے لاہور تک تاریخی استقبالیہ کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں اپنے قائد کو دوبارہ اقتدار میں دیکھنے کے لئے پنجاب پر میاں نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی کے لئے چارج لیا تھا اور ان کے مارچ کی وجہ سے عدلیہ بحال ہو تی تھی آج میاں نواز شریف ملک میں یہودی لابی کے فیصلوں کیخلاف مارچ کی شکل میں اسلام آباد سے لاہور تک مارچ کر رہے ہیں ان کا یہ مارچ ثابت کر ے گا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ختم نہیں کیا جا سکے گا ۔


مسلم لیگ ن کل بھی دلوں پر راج کر تی تھی آج بھی دلوں پر راج کر تی ہے اور انشاء اللہ الیکشن میں کامیابی کے بعد بھی حکومت میاں نواز شریف کی ہو گی ۔یہودی لابی کے لئے کام کر نے والے آمریت،پرویز مشرف،عمران خان اور دوسر ے لیڈروں کو بھی اقتدار حاصل نہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف چار سال قبل ہی نا اہل کا فیصلہ کروانے کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ان کی سیا ست ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے جو سیاست دان اپنے ملک کے عدلیہ اور دوسرے اداروں پر یقین نہیں رکھتے وہ اپنے فیصلوں ،امریکہ،یہودی،اور بھارت سے کروائیں۔وزیر اعظم میاں نواز شریف ن لیگ کو مضبوط بنانے کیلئے اپنی صدارت چھوڑ کر وزیر اعلیٰ پنجاب کو پارٹی کا نیا صدر بنائے گے وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں مسلم لیگ ن دوسر ی جماعتوں کو 2018کے الیکشن میں شکست دے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان جو دھرنے کی سیا ست کر رہے ہیں ان کو وجہ سے ملک کی معشیت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں